مائیکرو سافٹ صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف

November 24, 2020

دنیا کی مقبول ترین امریکی سافٹ ویئرکمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے پلیٹ فارم ٹیمز پر مفت 24 گھنٹے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی جس سے صارفین بھرپور مستفید ہوسکیں گے۔

صارفین 300 افراد کا گروپ بنا کر بھی مفت ویڈیو کال کرسکیں گے جبکہ کورونا کے دوران صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مائیکروسافٹ نے یہ پہلا قدم اٹھایا ہے.

اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سروس اسکائپ میں لاگ ان فری میٹنگ فیچر متعارف کرائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ویڈیو چیٹ کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔