ریفرنسز منتقلی کی استدعا، زرداری کی درخواست سماعت کیلئے منظور

November 24, 2020


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالتِ عظمیٰ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے آصف زرداری کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی۔

عدالتِ عظمیٰ نے نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کےاعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست 2 ہفتوں کے اندر کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سپریم کورٹ سے 4 نیب ریفرنسز کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔