سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کا معاملے میں رجسٹرار آفس نے آصف زرداری کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیئے۔
رجسٹرار آفس کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابلِ سماعت نہیں، نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے۔
رجسٹرار آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنس کی منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں، سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرِثانی کی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔