اسرائیل سے گٹھ جوڑ عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ، ناصر عباس جعفری

November 25, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے گٹھ جوڑ عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے خلاف سنگین کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ صیہونی وزیر اعظم سے خیر سگالی کی ملاقاتیں اور دوستانہ روابط عالم اسلام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔اگر ریاستیں مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف ہونے والی سازشوں کی پشت پناہی سے باز نہ آئیں تو ان کا انجام انتہائی بھیانک ہو گا۔