فضل الرحمٰن اور زرداری کی ملاقات، بختاور کی نسبت طے ہونے پر مبارکباد دی

November 25, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کی ملاقات،بختاور کی نسبت طے ہونے پر مبارکباد دی.

تفصیلات کے مطابق منگل کو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری سے ان کی طبیعت دریافت کی۔

ملاقات میں آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمٰن نے بی بی بختاور بھٹو زرداری کی نسبت طے ہوجانے پر مبارک باد بھی دی۔