ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر 25 لاکھ کے زیورات اور نقدی چھین لی

November 25, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں 8موٹرسائیکلوں ،مویشیوں،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن کو نعمان اکرم سکنہ محلہ راجہ اکرم کالونی لالہ زار نے بتایا کہ 4 نامعلوم مسلح ملزمان ہمارے گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات مالیتی 25لاکھ روپے، نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے ، گھڑیاں زبردستی چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ پیرودھائی نے موٹر سائیکل ، 3 موبائل اورایک لاکھ چارہزار روپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل فون مالیتی 2لاکھ روپےاور 46ہزار روپے چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل مالیتی 2لاکھ 25 ہزار چھیننے، ، تھانہ ٹیکسلا نے موبائل اور7ہزارروپے چھیننے، تھانہ پیرودھائی نےموبائل چھیننے، موبائل چوری، تھانہ پیرودھائی نے گھریلو سامان چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے دو لیپ ٹاپ ، 50ہزارروپے ، ایک تولہ زیورات چوری، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل اڑانے، موبائل،اے ٹی ایم کارڈ اور60ہزار 800 روپےچوری، تھانہ صادق آباد نے25 بکرے اور دنبے چوری، تھانہ کینٹ نے موبائل چوری ، موبائل جسکے کور میں10ہزارروپے تھے چھیننے، موبائل اور 16ہزارروپےچوری ، تھانہ ویسٹریج نےموبائل اور97سوروپے چھیننے، تھانہ ویسٹریج نے موبائل چوری ، تھانہ سول لائن نے 2ڈبے نان اور 2ڈبے دودھ چوری، تھانہ ائرپورٹ نے 2لاکھ روپے اور پانچ تولے طلائی زیورات چوری، تھانہ صدرواہ نے د کان کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ، ٹائر رم اور ٹائر کھولنے والی مشین چوری، تھانہ مندرہ نے دو بکریاں چوری، تھانہ جاتلی اور تھانہ چونترہ نےمویشی چوری ، دریں اثناء تھا نہ بھا رہ کہو نے 80 ہزار 500 روپے اور موبائل فون مالیت ایک لاکھ روپے چھیننے،تھا نہ لوہی بھیر نے گھر سے نقدی اور زیورات چوری ،تھا نہ رمنا نے بیٹری چوری ،تھا نہ انڈسڑیل ایر یا نے 2 لاکھ روپے اور فون کل مالیت 3 لاکھ روپے چوری ،تھا نہ گو لڑہ نے 17 گھڑیاں ،زیورات اور ملکی و غیر ملکی کرنسی مالیت 47 لاکھ روپے چوری ،تھا نہ مارگلہ نےسو سائٹی میں 2 پلاٹ لینے کے لیے 5 لاکھ روپے لے کر غائب ہونےپر مقدمات درج کر لیے۔