اے ٹی ایم کیبن میں رقم چھیننے کی کوشش، فائرنگ سے شہری قتل

November 25, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھیری حسن آبادمیں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ کیوکاملازم تعظیم خان منگل کی رات موٹرسائیکل پر ڈھیری حسن آبادبازار آیا جہاں وہ موٹرسائیکل کھڑی کرکے رقم نکلوانے کیلئے حبیب بنک کے اے ٹی ایم کیبن میں داخل ہواتوایک نامعلوم ملزم بھی اس کے پیچھے کیبن میں جاگھسااورگن پوائنٹ پراس سےرقم چھیننے کی کوشش کی ۔تعظیم نے مزاحمت کی تو ملزم نے فائرنگ کر کے اسکو شدید زخمی کر دیا۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،رات گئے اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردی گئی۔