لاہور: بچوں کی لڑائی کے بعد ہونے والے جھگڑے میں ہوائی فائرنگ

November 26, 2020

لاہور میں مزنگ کے علاقے وارث روڈ پر بچوں کی لڑائی کے بعد ہونے والے جھگڑے میں ہوائی فائرنگ کردی گئی گئی، ن لیگ کی ایم پی اے سمیرا کومل نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ ان پر کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں کی لڑائی میں ہوائی فائرنگ ہوئی، ایم پی اے پر کسی نے فائرنگ نہیں کی۔

پولیس کے مطابق فریقین میں جاوید نامی شخص لیگی ایم پی اے سمیرا کومل کا دیور ہے، گولیوں کے خول ملے ہیں تاہم فائر کسی کو نہیں لگا۔

ایس پی سول لائینز رضا صفدر کاظمی کے مطابق سیاسی معاملہ نہیں، بچوں کی لڑائی میں عامر نامی شخص نے چار ہوائی فائر کیے، کسی دیوار یا دروازے کو بھی گولی نہیں لگی۔

انہوں نے کہا کہ سمیرا کومل پر کسی نے گولی نہیں چلائی، نوجوان عامر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔