ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

November 26, 2020

ام رباب چانڈیو کے والد، چاچا اور دادا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے گاؤں مزاری سے گرفتار کیا گیا۔

ام رباب چانڈیو کے والد، چاچا اور دادا کو 3 سال قبل میہڑ شہر میں قتل کیا گیا تھا۔

حکومت نے ذوالفقار اور مرتضیٰ چانڈیو کی گرفتاری پر 15لاکھ روپے انعام رکھا ہے۔