زرمبادلہ ذخائرمیں 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

November 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 13 ارب 41 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7ارب 13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی زخائر موجود ہیں۔