انٹر بینک، ڈالر کی قیمت فروخت میں 15پیسے اضافہ

November 27, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں استحکام تفصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 15پیسے کے اضافے سے 159.35سے بڑھ کر 159.50روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 159.30اور قیمت فروخت 159.70روپے پر مستحکم رہی۔