نواز شریف کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، والدہ کی تدفین پر گفتگو

November 27, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ شہباز شریف والدہ کے انتقال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو حوصلہ دیا ۔ دونوں بھائیوں میں نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔