کے پی کی 8 یونیورسٹیوں کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری

November 28, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا کابینہ نے 16میں سے 8 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اکیڈیمک اینڈ ریسرچ کمیٹی کی سفارشات پر مبنی 3،3ناموں پر مشتمل سمری صوبائی کابینہ کو بھجوائی تھی جس میں سرفہرست امیدوار کو وائس چانسلر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 8وائس چانسلر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہےجن میں پشاور یونیورسٹی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کیلئے ڈاکٹر خیر الزمان، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کیلئے ڈاکٹر بشیر احمد ،یونیورسٹی آف صوابی کیلئے ڈاکٹر شاہد محمود بیگ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیلئے ڈاکٹر ظہور الحق، شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کیلئے ڈاکٹر ظفر ایم خان اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کیلئے ڈاکٹر افتخار حسین کے نام شامل ہیں۔