اسٹاک مارکیٹ،ہفتے کے آخری روز فروخت کا دبائو،224؍پوائنٹس کی کمی

November 28, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کے دباؤ سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 224پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار کی حد سے نیچےآگیا ،سرمایہ کاری مالیت 20ارب7کروڑ 90لاکھ روپے گھٹ گئی ،49.49فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،کاروباری حجم میں بھی 2.20فیصد کا معمولی اضافہ ۔