لاہور، میٹرو بس ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

November 28, 2020

لاہور میں میٹرو بس ملازمین کا تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کے باعث کلمہ چوک فلائی اوور پر میٹرو بس سروس روک دی گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو بسوں سے اُتر کر پیدل جانا پڑا۔

دوسری جانب انچارج میٹرو بس کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ دے دی جائے گی۔