• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس ملازمین کا 2ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) میٹرو بس ملازمین نے گزشتہ روز دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرایم اے او کالج سٹیشن پر واقع میٹرو ٹریک پر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شامل ملازمین نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔میٹرو بس ملازمین نوکری سے برطرفی کے خوف سے چہرے ڈھانپ کر احتجاج میں شریک ہوئے،اس دوران اس روٹ پر میٹرو بس معطل رہی ۔ پولیس نے ایک گھنٹے بعد مظاہرین کو منتشر کر کے بس سروس بحال کرا دی۔
تازہ ترین