گانا باری2(اچیاں دیواراں) ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا

November 30, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ʼباری‘ (اچیاں دیواراں) ریلیز کردیا ہے جو مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے۔گزشتہ برس نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ʼباری ریلیز کیا تھا، جس نےکامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔اور گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھاکہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔گانا ریلیز کرنے سے قبل دونوں گلوکاروں نے’ ʼباری‘ اور ’باری 2ʼ ‘سے متعلق مختلف پوسٹس کیں، مومنہ مستحسن نے کہا تھا کہ دراصل ʼباری کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے۔مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس متعلق جلد ہی شائقین ʼباری 2ʼ میں دیکھیں گے۔جس کے بعد چند روز قبل گلوکارہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ایک برس قبل ہم ایک ایسی لڑکی سے ملے جس کا دل ٹوٹا ہوا اور ایک لڑکے نے اس کے درد کو محسوس کیا،اس سے دل میں اپنے لیے ایک چھوٹی جگہ بنانی کی درخواست کی تاکہ وہ اس کی حفاظت کرسکے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک سال بعد ہم ان سے دوبارہ ملے اور یہ جانا کہ محبت کے تقدس کو محفوظ اور اس کا احترام کیا گیا یا نہیں اور یہ ہم ʼباری 2ʼ میں پیش کررہے ہیں۔چند روز قبل بلال سعید نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ʼباری 2ʼ میں راحم پردیسی اتنا ہی ضروری ہے جتنی گرم گرم چائے۔