انڈر16ہاکی: سندھ بی اور بلوچستان کا میچ ڈرا

November 30, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پشاور میںقومی انڈر16ہاکی چیمپئن شپ میں آزاد جموں و کشمیر نے بلوچستان بی کو4۔0سے شکست دے دی، عثمان نے دو زین اور عزیر نے ایک ایک گول ا سکور کیا۔ پنجاب اے اور پنجاب سی کا میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔ سندھ بی اور بلوچستان اے کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سندھ بی کی جانب سے فراز جبکہ بلوچستان اے کی جانب سے وکیل نے گول اسکور کیا۔