ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، تعزیت

November 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔وفد میں ارکان رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری، ارشاد ظفیر، ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کے صدر عابد گجر، ذمہ داران چوہدری منیر اور شہزادہ عدنان بھی شریک تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، محمد زبیر، سردار ایاز صادق،مصدق ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔عامر خان نے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے بھی شہباز شریف تک تعزیت پہنچائی۔