اسلامو فوبیاپر قابو پانے کیلئے دنیا کو مجبورکر نا ہوگا ، زبیر احمد ظہیر

November 30, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے او آئی سی وزارت خارجہ کونسل اجلاس میں تنازع جموں و کشمیر پر قرارداد منظور ہونے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع سات سے زائد دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہونا کافی نہیں اب عملی اقدامات کر نا ہوں گے ʼاسلامو فوبیاپر قابو پانے کیلئے دنیا کو مجبورکر نا ہوگا کہ وہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت روکنے کیلئے قانون سازی کرے۔