حکومت جنگلات کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیر جنگلات

November 30, 2020

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات و جنگلی حیات سید اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری ایفارسٹریشن کی بدولت نہ صرف جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا بلکہ کئی بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کی راہیں بھی کھل گئیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچائو اور جنگلات کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کی بدولت جنگلات کے رقبے میں 6.1فیصد اضافہ ہوا ۔اشتیاق ارمڑ نے موسمیاتی تبدیلی ، گندگی اور آلودگی کے بھیانک اثرات کے حوالے سے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ جنگلات عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اور صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں ، سڑک کناروں ، ہوٹلوں ، پٹرول پمپس ، پلازوں اور بنجر اراضی پر شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔