فیصل آباد: 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

November 30, 2020


فیصل آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث شہر کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

فیصل آباد کے جن 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اُن میں محلہ کوہ نور، بی بلاک سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی، مدینہ ٹاؤن اور پیپلز کالونی نمبر 2 شامل ہیں۔

پنجاب انفیکشیس ڈیزیز ایکٹ کے تحت ان4 علاقوں میں 8 دسمبر تک آمدورفت محدود رہے گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاد کیا گیا ہے ان میں لاہور کے 26، راولپنڈی کے 15 اور ملتان کے 7 علاقے شامل ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 دسمبر تک کیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔