علی ظفر میشا شفیع کیس، عفت عمر کی جرح نہ کرنے کی استدعا

November 30, 2020

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، اداکارہ عفت عمر نے کمرہ عدالت میں کہا کہ جرح نہ کی جائے وہ کراچی سے آئی ہیں تھکاوٹ کا شکار ہیں ۔

لاہورسیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئی،عدالت میں ادکارہ عفت عمر بطور میشا شفیع کے گواہ کے پیش ہوئیں۔

انہوں نے عدالت بیان پر جرح نہ کرنے کی استدعا کردی اور کمرۂ عدالت میں کہا کہ ابھی کراچی سے آئی ہوں ، تھکاوٹ کا شکار ہوں۔

ایڈیشنل سیشن جج امیتاز علی نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔


ادکارہ عفت عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔