گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کا قاتل گرفتار

November 30, 2020

گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالوحید کی بیوی کا بھائی دین عباس ہی اس کا قاتل ہے۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتول عبدالوحید کا اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا اس کے برادر نسبتی دین عباس کو رنج تھا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم دین عباس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر عبدالوحید کو کچھ دن قبل قتل کیا تھا اور دونوں روپوش ہوگئے تھے۔

تاہم اب انویسٹی گیشن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔