تیگرائی کے دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کرلیا، ایتھوپین وزیراعظم

December 01, 2020

ادیس ابابا (جنگ نیوز) ایتھوپیا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باغیوں کے کنٹرول والے علاقے تیگرائی کے دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ایک امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ تیگرے خطے کے ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں زخمیوں کو لایا جارہا ہے، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میکیلے میں محکمہ صحت کے ملازمین کو غذائی اجناس اور میڈیکل سپلائز کی کمی کا سامنا ہے جن میں کفن بھی شامل ہیں۔