پاکستان 48ویں او آئی سی سیشن کی میزبانی کا منتظر ہے ،آفتاب احمد کھوکھر

December 01, 2020

ویانا(اکرم باجوہ) سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے ،ہم نے ہمیشہ امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کی حیثیت سے تنظیم کے تقدس کو برقرار رکھا ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم 2021میں اسلام آباد میں 48 ویں او آئی سی سی ایف ایم سیشن کی میزبانی کے منتظر ہیں اور پاکستان 6 رکنی او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بھی بن گیا ہے۔