بارڈر مینجمنٹ سسٹم، وزارتِ داخلہ میں خصوصی ڈویژن بنانے کی ہدایت

December 01, 2020

اسلام آباد (خبرایجنسی ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت موجودہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس، وفاقی وزراء غلام سرور خان، شبلی فراز، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ، سید علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی معید یوسف سمیت عسکری و سویلین حکام نے شرکت کی، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 10 مختلف وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں بارڈر مینجمنٹ سے وابستہ ہیں تاہم وفاقی سطح پر بارڈر کے معاملات کو دیکھنے کیلئے کوئی مرکزی ادارہ موجود نہیں، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں زمینی،ہوائی اور بحری راستوں سے داخل ہونے والے افراد کی تفصیلات ایک جگہ اکٹھا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔