مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے ، رانا بشارت علی خان

December 02, 2020

لندن(پ ر )انسانی حقوق کے رہنما رانا بشارت علی خاں نے کہاہے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔کشمیریوں پر ظلم بند کروایا جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتےہوئےکیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے تشخص، آزادی، حقوق اور جغرافیائی تحفظ کےلئے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کی جائے اور سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت میں تیزی لائی جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر دنیا کو توجہ دینا ہوگی، اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ رانا بشارت علی خاں نے مزید کہا کہ طاقت اور جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ بی جے پی حکومت کا آرٹیکل370 کے خاتمہ کااقدام قابل مذمت ہے جس نے مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب آئینی دہشتگردی سے بدلنے کی کوشش کی ، بھارت غیرکشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں بساکر مسلم اکثریت ختم کرناچاہتا ہے۔رانا بشارت علی خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔حکومت پاکستان کو اپنی سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا تاکہ مظلوم بھائیوں کو آزادی کی نعمت نصیب ہوسکے۔ تمام اسلامی ممالک کو بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔