پولیو مہم کی کامیابی کیلئےٹیموں کوہر ممکن مدد فراہم کی جائے، آر پی او

December 02, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے سی پی او ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ریجن بھر میں پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پولیوٹیموں کوہر ممکن مدد فراہم کی جائے انسداد پولیو جیسے اہم قومی فریضہ میں پولیس بھی دیگر محکموں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے جرائم سے پاک معاشرہ کی طرح پولیو سے پاک معاشرہ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزوسیم احمد سیال خان نے ریجن بھر کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کو ان کے بچوں کی صحت کی خاطر پولیو ویکسین پلانے پر آمادہ کیا جائے جہاں ضرورت ہو قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانزٹ پوائنٹس کے علاوہ بس ویگن اسٹینڈز پر پولیس پولیو ٹیموں کے ساتھ فرائض انجام دے، والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوںمحفوظ مستقبل کے لیے انہیں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں قطعی کوتاہی نہ برتیں کیونکہ پولیو قطرے پینے سے محروم رہ جانے والا ایک بھی بچہ اس قومی مہم کے لیے نقصان اور اس مرض کو پھیلانے کا باعثِ ہو سکتا ہے۔