والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف کا پہلا پیغام آگیا

December 02, 2020

والدہ کے انتقال کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ والدہ محترمہ کے انتقال پر اندرون اور بیرون ملک سے لاتعداد تعزیتی پیغامات موصول ہوئے، پیغامات بھیجنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں نے ان کے غم میں شرکت کی اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی۔

نواز شریف نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللّٰہ ان پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہونے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے۔