وزیراعظم کے کزن رفیق نیازی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

December 03, 2020

دلے والا (نامہ نگار)وزیراعظم عمران خان کے چچازاد بھائی سابق ممبر پنجاب بار کونسل و رہنما تحریک انصاف بھکر رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔انہیں بھکر میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ خان نیازی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے بڑی تعداد نے شرکت کی۔