پی آئی اے کے اندرون ملک کرائے میں 30 فیصد رعایت کا اعلان

December 03, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک کے کرائے میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 3دسمبر سے ہو گا ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم سرما کے لیے اندرون ملک پروازوں کے لیے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کروادیے۔ کرایوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔اب رعایت کے بعد اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12275روپے سے کم ہو کر 8500روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کا اندرون ملک تمام سیکٹرز پر دوطرفہ کرایہ 1700ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ رعایتی کرائیوں پر عملدرآمد آج ( بدھ ) کی رات 12 بجے سے ہوگا اور آئندہ اعلان تک اس پر عمل ہو گا۔