لیہ، خاتون سمیت 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ زیادتی

December 03, 2020

صوبہ پنجاب کے شہر لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون سمیت اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی پولیس کو دیئے گئے متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اس پر اغوا کا مقدمہ درج کرادیا گیا تھا، برادری کے شخص نے ہمیں معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق 9 ماہ تک مجھے، 2 بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھِی اپنے نام کرالی ہے۔

پولیس کے مطابقلیہ میں پیش آنے والے اس واقع پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔