پنجاب کے شہر ساہیوال کے چک لاہوریاں میں 8 سالہ لڑکی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بدلہ لینے کے لیے بیٹی کو قتل کیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، جبکہ نامزد ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔