ملیر ندی میں مضر صحت سبزیاں اگانے سے متعلق درخواست،ڈی سی ملیر کو نوٹس

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر ندی میں زہریلے پانی سے سبزیاں اگانے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملیر، کورنگی سے جامع جواب طلب کرلیا ہے، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے گندے پانی سے سبزیاں اگانے پر کیا کارروائی کی، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ متعلقہ اداروں نے کارروائیاں کی ہیں۔