رجنی کانت کا بھارت میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

December 04, 2020

بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور اداکاری سے سیاست میں آنے والے رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

رجنی کانت نے کہا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کرینگے ، جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈو اسمبلی کے الیکشن ہونگے ۔

رجنی کانت کے بارے میں 1996سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں لیکن اس کام میں انہوں نے 24سال تاخیر کے بعد پیشرفت کی ہے۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے رجنی کانت کے سیاسی میدان میں اترنے کے فیصلے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔