پاکستان کا اپنا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ، وفاقی مشیر صحت

December 04, 2020

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اٹلانٹا کی طرز پر اپنا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

دی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سینٹر فارڈیزیز کنٹرول پاکستان صدارتی آرڈیننس یا بل کےذریعےقائم ہوگا، ڈرافٹ بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی پاکستان کے بعد ہمیں این سی اوسی،این ای اوسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ سی ڈی سی پاکستان قائم کرنے کیلئے امریکی، چینی اور برطانوی حکومتیں مدد کر رہی ہیں جبکہ امریکا اور یورپ میں موجود پاکستانی ڈاکٹر بھی اس سلسلے میں پرعزم اور پرجوش ہیں۔