• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں ہو گا۔

یہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وباء پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، ہمیں اپنے رویے اور میل جول میں لازمی احتیاط برتنا ہوگی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کامزید کہنا ہے کہ ایک وقت میں ہزاروں شادیاں ہو رہی ہیں، خوشی میں لوگ گلے مل رہے ہوتے ہیں، تاہم شادی بیاہ کی تقریبات کو ہم نے آؤٹ ڈور کر دیا ہے۔


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین