وزارت تجارت کی ٹیکسٹائل شعبے کیلئے1اعشاریہ 78 بلین رقم جاری

December 04, 2020


مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے 1اعشاریہ 78 بلین کی رقم جاری کردی۔

مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رقم سے ہمارے برآمد کنندگان کے لیکویڈیٹی مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے ڈی ایل ٹی ایل کو بھی جلد ہی جاری کیا جارہا ہے۔