• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل پالیسی مسودہ کی منظوری دیدی


حکام وزرات تجارت ٹیکسٹائل ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی 2020-2025 کی منظوری دے دی۔

حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔

حکام وزارت تجارت نے کہا کہ پالیسی حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی،پالیسی میں2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات20 ارب80 کروڑ ڈالرتک لے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل پالیسی میں ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات ، بجلی، گیس کے ٹیرف کم، فنانسگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی کی تجویز اور ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی9 سینٹ سے کم کرکے7.5 سینٹ پرفراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کے لیے آر ایل این جی گیس6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو فراہم کرنے کی تجویز، ٹیکسٹائل شعبے کے لیے قدرتی گیس786 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز اور تک مین میڈ فائبر30 فیصد سے بڑھا کر50 فیصد تک استعمال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھایا جائے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مارک آپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھی جائے۔

ٹیکسٹائل شعبے میں ہیومین ریسورس ڈیوپلمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ 

تازہ ترین