راولپنڈی: رکشے میں دھماکا، 4 افراد زخمی

December 04, 2020


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے پیرودہائی بس اسٹینڈ پر رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

راول پنڈی پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے، دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں۔

پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔