• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں موٹر سائیکل بم کا دھماکا، 7 افراد زخمی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع کوئلہ سینٹر چوک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: راولپنڈی میں خود کش دھماکا

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دھماکے کے مقام سے ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین