وزیراعظم کے معاون خصوصی پیٹرولیم نے غلطی مان لی

December 05, 2020


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے بالآخر مان لیا کہ گرمیوں میں سردیوں کے لیے سستی ایل این جی دستیاب تھی۔ اکتوبر کے مہینے میں بھی دسمبر کے لیے ساڑھے 5 ڈالرز پر ایل این جی مل رہی تھی۔

یہ سوال پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں اٹھایا گیا تھا کہ گرمیوں میں سستی ایل این جی کی دستیابی اور سردیوں میں ڈیمانڈ کا پتا ہونے کے باوجود، دیر کرکے نومبر کے مہینے میں دسمبر کے لیے سوا 7 ڈالرز پر مہنگی ایل این جی خرید کر کیوں اربوں روپے کا نقصان کیا گیا۔