امریکی خفیہ ایجنسی نے جنگ عظیم دوم کے بعد چین کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

December 05, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکا کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس رٹ کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے جمہوریت اور آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ چین ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں امریکا کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چین، امریکا اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔