اوکاڑہ (وارث حیدری /نمائندہ جنگ) ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی میزبانی میں 13دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت.
انتظامات اور تیاریاں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے سپرد کر دی گئی ہیں، نواز،زرداری روابط کے بعد8دسمبر کو اسلام آبادمیں پی ڈی ایم کااجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ،
،بتایا جاتا ہے کہ مریم نواز جلسہ کے حوالے سے لاہور سمیت گردونواح کے اضلاع کے مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،پارٹی عہدیداران اور ن لیگ کی اہم شخصیات سے براہ راست رابطہ کر کے انہیں مینار پاکستان پر زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کے حوالے سے اہداف دے رہی ہیں۔