کینٹ، 68غیرقانونی تعمیرات کو نوٹس جاری کر نیکا فیصلہ

December 05, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف ایریاز میں مزید 68غیرقانونی اور بغیر نقشہ زیر تعمیر رہائشی و کمرشل تعمیرات سامنے آئی ہیں ۔ ان تعمیرات میں سے بعض پر بغیر نقشہ منظور ی لنٹر تک ڈالے جا چکے ہیں جبکہ بعض پر نقشہ منظوری کے خلاف کام جاری ہے ، بعض کمرشل تعمیرات اور رہائشی زیرتعمیر عمارتوں میں مطلوبہ سیٹ بیک نہیں چھوڑا گیا ہے ۔راولپنڈی کینٹ بورڈ نے ایسی درجنوں زیرتعمیر عمارتوں کو نوٹس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے ، یہ نوٹس ایگزیکٹو افسر کے دستخطوں کے بعد آئندہ ہفتہ کے دوران مالکان جائیداد کو جاری کئے جائیں گے۔