اسلام آباد پولیس کے66اہلکاروں کے تبادلے

December 05, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس کے 16 ماتحت افسروں سمیت 66 اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ تبادلے کی زد میں آنے والوں میں 4 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، تبدیل کئے گئے ماتحت افسروں میں 4 انسپکٹر ،7 سب انسپکٹر اور 5 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے علاوہ 13 حوالدار اور 37 کانسٹیبل شامل ہیں۔