فیصل آباد: بہیمانہ تشدد کا شکار ہونےوالی ملازمہ بچی کو تحویل میں لے لیا گیا، پولیس

December 05, 2020

فیصل آباد میں بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی ملازمہ بچی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تشدد کا شکار بچی واقعہ کے بعد والدین کے پاس چلی گئی تھی۔

مالک اور مالکن کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ بچی کو بیان کے لئے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بچی پر تشددکے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر بچی کو مرد اور خواتین نے تھپڑ مارے بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیئے اور سڑک پر بھی پھینکا۔

کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔