لندن کی فضا سکھوں کے بھارت مخالف نعروں سے گونج اُٹھی

December 06, 2020

بھارتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا، لندن کی فضا سکھوں کے بھارت مخالف نعروں سے گونج اُٹھی۔

بھارتی متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں 10 ہزار سے زائد سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا محاصرہ کر لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے۔

ہزاروں سکھوں کے احتجاج کے سبب وسطی لندن کا نظامِ زندگی متاثر ہوگیا۔

بھارت کے خلاف لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔