تھرپارکر: احساس کفالت پروگرام سینٹر بند

December 07, 2020

صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں احساس کفالت پروگرام کا سینٹر بند ہوگیا جس کے بعد مقامی خواتین پریشان ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مستحق خواتین کا کہنا ہے کہ مٹھی میں ایک ہی کفالت سینٹر ہے وہ بھی بند پڑا ہے۔

مستحق خواتین نے کہا کہ 3 روز سے دیہی علاقوں سےخواتین روز سینٹر آرہی ہیں۔

خواتین نے یہ بھی کہا کہ روز خرچا کرکے مٹھی آنا پڑتا ہے لیکن ہمیں امدادی رقم نہیں ملتی۔

دوسری جانب اومنی مالکان کا کہنا ہے کہ یہاں روز ہنگامہ ہوتا ہے لہٰذا انتظامیہ سینٹر پر انتظامیات بہتر کرائے۔